جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانیوں کی منفرد ۔۔۔ مگر منفی سوچ !!

22 اکتوبر, 2021 13:45

دنیا میں تین سو کے قریب ملک ہے، چار سو کے قریب مذاہب ہیں مگر پاکستانیوں کا کہنا اور ماننا ہے جو کچھ پاکستان میں بُرا ہوتا ہے وہ غیر ملکی سازش ہوتی ہے اور بالخصوص یہودی سازش ہوتی ہے۔ البتہ خود کی دونمبریاں اور منافقت کے بارے میں کسی سازش کا ذکر نہیں کرتے۔ اب یقیناً وہ اس لئے نہیں کرتے کہ ایسا کرنے سے ساری انگلیاں اُن کی جانب اُٹھ سکتی ہیں ۔

 

یہ پڑھیں : بھوک کے خلاف جنگ

 

خیر اس بات میں تو کوئی شک نہیں بچا ہے کہ پاکستانیوں کی منفرد  ترین سوچ  ہیں ، یہ خود بھی منفرد ہےاور ان کی سوچ بھی منفرد ہے۔ سوچ منفرد ہونے میں کوئی قباحت نہیں لیکن یہ سوچ منفی زاویے کی طرف زیادہ ہوتی ہے اور مثبت فکر کی طرف کم۔ یقیناً ہم سب میں منفی سوچ کبھی نہ کبھی پروان چڑھی ہوگی اور اب تک ہم میں سے بہت سے لوگ اس منفی فکر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہونگے۔

 

پاکستانیوں کی منفرد  ترین سوچ کے بارے میں بات کرتے ہیں جو منفی ہے اور اکثر اوقات ہم اس بارے میں تکرار کے ساتھ سنتے بھی ہیں۔ان افکار کو قدامت پسندی، حسداور انتہا پسندی سے جوڑا جاسکتا ہے جس کی آڑ میں یہ فکر پھلتی پھولتی ہے۔

 

پاکستانیوں کی منفرد

 

٭ہمارے معاشرے میں آج تک کام کرتی خواتین کو عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور اس دور میں بھی خواتین کے لئے نوکری کرنا اور گھر کو سپورٹ کرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ قدامت پسندی والی سوچ نوکری کرتی خواتین کو دیکھ کر یہ کہتی ہے کہ یہ گھریلو خاتون معلوم نہیں ہوتی ہےکیونکہ مردوں کے درمیان رہ کر کام کررہی ہے۔

 

٭لڑکی کےساتھ کوئی بھی ہو اس کو شک کی نظروں سے دیکھنا اور اور پھر اس لڑکے کوبوائے فرینڈ سمجھنا۔ اب وہ اس کا بھائی ہو ،شوہر ہویا کزن مگر مشکوک نظروں سے دیکھنا پاکستانیوں کا محبوب مشغلہ ہے۔

 

یہ پڑھیں : پاکستانیوں کا پسندیدہ موضوع

 

٭کسی کو ترقی کرتے اور پیسے کماتے دیکھنا تو فوری طور پر حسد کی آگ جل جاتی ہے۔ اچھی کار، نیا گھر یا پھر مہنگا موبائل رکھتے ہی ایک جملہ ضرور کہنا ، ” استاد حرام کا پیسہ ہے ، فل دو نمبریاں چل رہی ہے یعنی "۔

 

٭پڑھے لکھے لوگوں کے ایک طبقے میں بھی ایک عجب قسم کی انتہا پسندی پروان چڑھی ہے جس میں خراب انگریزی بولنے پرمذاق اُڑایا جاتا ہے البتہ اس طبقے کا کوئی بندہ اگر خراب اُردو بولتا ہے تو "وہ سو سوئیٹ” کہلاتا ہے۔

 

Step by Step Method for performing the Eid Prayer (Eid Namaz / Salat) - learn about islam

 

٭پورے سال نماز پڑھے یا نہ پڑھیں ، عید کی نماز ضرور پڑھنی ہوتی ہے اور اگر اس بابت پوچھا جائے کہ عید کی نماز پر اس قدر زور کیوں ہیں تو کہتے ہیں کہ اس کے بغیر عید ادھوری معلوم ہوتی ہے،عید عید نہیں لگتی عید کی نماز کے بغیر۔

 

٭ نوجوانوں کی بڑی تعداد پوری رات فحش موویز اور ڈانس دیکھتے ہیں اور پھر صبح اٹھ کر پاکستانی اداکارہ کے لباس پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا یہ اسلامی ملک ہے کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟ اب ان سے کوئی یہ پوچھے کے بھائیوں جو تم پوری رات کرتے ہو تو کیا تم اسلامی ملک کے حدود سے باہر جاکر کرتے ہو ؟ تمھاری اخلاقی اقدار پوری رات کدھر سوجاتی ہیں ؟

 

یہ پڑھئیے : مجھے تم سے اختلاف ہے میں تمھیں انفرینڈ کرتا ہوں 

 

٭ٹیم تو ہماری ہی جیتے گی کیونکہ ہم مسلمان ہے۔یہ بات جب بھی ہوتی ہے بہت عجیب لگتی ہے ، مطلب ہم اگر ہار گئے تو کیاہم مسلمان نہیں رہیں گے، یا پھر کھیل صرف مسلمان ہی جیتتے ہیں ۔ اور اگر دو اسلامی ملک آمنے سامنے ہو اور ہم ہار جائے تو کیا ہم کچے مسلمان ہونگے۔ عجیب بات ہے بالکل ۔

 

اس طرح کے بہت سے معاملات ہیں جہاں ہماری سوچ منفی رہتی ہے اور ہم انھی منفی افکار کے ساتھ زندگی گزارتےہیں پر افسوس ہمیں اس بارے میں خبر ہی نہیں ہوتی کے ہم غلط سمت میں سوچ رہے ہیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top