جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہندوتوا کے زیر اثر بھارتی پولیس نے تین مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے کر گرفتار کرلیا

03 اکتوبر, 2022 10:32

بھارت نے بے گناہ تین مسلمانوں کو پاکستان سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے دہشت گرد بنا دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کئی عرصے سے تلاش تھی۔

مودی سرکار کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے لیئے جگہ تنگ کی جارہی ہے۔ حکومت کبھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ظلم و بربریت کا نیا باب شروع کرتی ہے، تو کبھی مسلمانوں تنظیموں پر جھوٹے الزامات کے تحت پابندی لگا کر گرفتاریاں شروع کردیتی ہے۔

اب ہندوتوا کے زیر اثر حیدر آباد دکن کی پولیس نے تین مسلمانوں کو آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کر کے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اپنا ذاتی جزیرہ خرید لیا

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ملزمان نے دھماکوں اور خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کی تھی۔ اب مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان تینوں مسلم بھارتیوں پر پولیس کی جانب سے بے رحمانہ تشدد کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

بھارت میں اس وقت غیر اعلانیہ پالیسی چل رہی ہے، جس کے تحت مسلمانوں کے حق میں اٹھنے والی ہر تنظیم اور فرد مختلف الزامات کے بہانے کچلا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top