جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرائن تنازعہ، روس کی امریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

31 دسمبر, 2021 16:15

واشنگٹن : روسی صدر نے بات چیت کے دوران سخت مؤقف لیا، امریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان 50 منٹ کی طویل ٹیلی فونک گفتگو کی گئی، جس کے دوران یوکرین کے معاملے پر روس اور مغرب میں تناؤ کے سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دوسرا رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑی فوجی مشقوں کا اختتام

دونوں صدور اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور ایک دوسرے پر کشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ روسی صدر نے کہا کہ یوکرین پر پابندیاں سنگین غلطی ہوگی، امریکہ ایسا کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے امریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی۔

امریکی صدر نے کشیدگی میں کمی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top