جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ٹاور کے قریب قدیم عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

24 دسمبر, 2019 11:03

کراچی : ٹاور کے قریب واقع جیلانی سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی چھ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

ٹاور پر واقع قدیم عمارت کے نیچے قائم ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے ہوٹل میں رکھے سلینڈر کو فوری طور پر اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ کے باعث عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی دنیا عربوں کی عدم موجودگی میں آگے نہیں بڑھ سکتی : یو اے ای

آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں اور اسنارکل نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چائے کے ہوٹل میں لگنے والی آگ نے قدیمی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ فوری طور پر نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top