جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کو جہاں جانا ہے جائیں، فیصلہ حقائق پر ہوگا: خواجہ آصف

18 نومبر, 2022 10:32

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صرف توشہ خانہ نہیں اور بھی کیس عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان کو جہاں جانا ہے جائیں، فیصلہ حقائق پر ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لینے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، نواز شریف نے توشہ خانہ سے کوئی گاڑی نہیں لی، عمران خان قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کا کیس لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے وہ برطانیہ عدالت جائے گا، ہم کہتے ہیں عمران خان کو جہاں جانا ہے جائیں، فیصلہ حقائق پر ہوگا، صرف توشہ خانہ نہیں اور بھی کیس عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ابھی تو پوری فلم چلنے والی ہے، آئین اور قانون کے مطابق ہی عمران خان پر کیس چلائے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top