جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور، ایبٹ آباد، اور مردان ریجن میں چھاپے، تین منشیات فروش گرفتار

29 دسمبر, 2021 11:13

پشاور : ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، اور مردان ریجن میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

پہلی کارروائی ایبٹ آباد کے علاقے جھاڑیاں چوک نزد پائن ہلز اسکول کے قریب کی گئی، جس میں لاکھوں روپے مالیت کی 408 گرام آئس برآمد کر کے ڈیلر مدثر خان ولد محفوظ خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی پشاور کے حاجی کیمپ اڈہ پر مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے 1200 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ایکسائز کی بروقت کارروائی، ٹل سے پشاور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

تیسری کارروائی چارسدہ انٹرچینج کے قریب تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے کی، جہاں سوزوکی مہران نمبر BB 2716  سے 6000 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تینوں کاروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ایکسائز تھانوں میں مقدمات درج کرگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top