جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے: فواد چودھری

26 جولائی, 2021 18:13

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 2023 میں سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زائد رہا، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو اپنی ناکامی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران (ن) لیگ کے کیمپ سے بھارت سے متعلق بات شرمناک ہے، مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے بیانیے کو آزاد کشمیر نے مسترد کردیا ہے، نواز شریف کی الیکشن سے ایک روز قبل ملاقات بھی ان کی شکست کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی امراللہ صالح سے ملاقات افسوس ناک ہے، وفاقی وزراء پھٹ پڑے

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2023 میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی کشمیر والا حال ہوگا، 2023 میں سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کی بات کی، عمران خان اسپیکر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر کشمیریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جلد کشمیر کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے، کشمیریوں کے تمام مسائل حل کریں گے، وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا جلد سب کے سامنے آجائے گا، میرے لیڈر پر جب کوئی بات کرے گا تو میں لازمی اس کو جواب دوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top