جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی عدم شرکت، کچھ ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : اسد قیصر

25 نومبر, 2020 15:15

اسلام آباد : پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کچھ ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہوا۔ اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میری خواہش تھی تمام جماعتیں آج اس اجلاس میں شریک ہوتیں۔ کچھ فیصلے قومی اہمیت کے ہوتے ہیں۔ کچھ ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : ایک ہفتے کے دوران دوسری نرس زندگی کی بازی ہار گئی

این سی او سی نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آئی ہے۔ عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا صورتحال پر بریفننگ دی اور اسپتالوں کی موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ عملدرآمد کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے۔ بڑی تعداد میں کورونا متاثرہ لوگ اسپتالوں میں جا رہے ہیں۔ عوام کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top