جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاسی تقسیم سے بالا تر ہو کر بڑھتی آبادی پر توجہ کی ضرورت ہے : مریم اورنگزیب

24 ستمبر, 2021 14:40

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی تقسیم سے بالا تر ہو کر بڑھتی آبادی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اگلے برس کو آبادی کی مینجمنٹ کا سال قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے۔ تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں۔ آبادی میں اضافہ جبکہ وسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کے لئے پریشان کن اورتشویشناک صورتحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے۔ سیاسی تقسیم سے بالا تر ہو کر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بڑے مافیاز بیٹھے ہیں، جو قانون سے اوپر ہیں : وزیراعظم

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے۔ آبادی میں اضافے سے فوڈسکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں، جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ روگار، تحفظ، صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین اسٹریمنگ کی ضرورت ہے۔ پارلیمان، گورنمنٹ ، سول سوسائیٹی ، اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلہ پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top