جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر دو بینک لوٹ لیے

08 اکتوبر, 2020 14:25

اڑیسہ: بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بینک کا قرض ادا کرنے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر دو بینک لوٹ کر قرضہ ادا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والا شہری کا نام سومیارانجان جینا ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ دکان کا مالک ہے۔

نوجوان نے بینک سے قرض لیا ہوا تھا جسے وہ اپنی آمدن سے ادا کررہا تھا البتہ جب لاک ڈاؤن ہوا تو اُس کی دکان بند گئی جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا۔

نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر دو بینکوں سے 12 لاکھ روپے لوٹے جس میں سے دو لاکھ روپے قرض کی مد میں بینک کو ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوان سے دھوکہ، نئی نویلی دلہن خواجہ سرا نکلی

سومیارانجان جینا کو پولیس نے پیر کے روز گرفتار کیا تو اُس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل اُس کی ماہانہ آمدنی تقریباً 9 لاکھ روپے ہوتی تھی مگر کرونا کی وجہ سے کاروبار کی حالت بہت خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان 8 مرتبہ زہریلے سانپ کے ڈسنے کے بعد بھی زندہ بچ گیا

نوجوان نے بتایا کہ میں نے بینک سے 19 لاکھ روپے قرض لیا تھا، حالات کی وجہ سے میں وہ رقم ادا نہیں کر پارہا تھا جس کے بعد میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی اور پھر بینک لوٹنے کا ارادہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے بینک لوٹنے کے دوران کھلونا پستول استعمال کی، سب سے پہلے اُس نے وہ بینک لوٹا جہاں اُس کا خود اکاؤنٹ ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو پیر پانچ اکتوبر کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 10 لاکھ روپے، کھلونا پستول اور گاڑی برآمد کی۔

نوجوان نے بتایا کہ اُس نے 2 لاکھ روپے قرض کی قسط ادا کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top