جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ نے جاسوسی کا الزام لگا کر چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندی لگا دی

28 جنوری, 2022 13:54

واشنگٹن : امریکہ نے چائنا یونی کام نامی چینی ٹیلی کام کمپنی پر جاسوسی کے خدشات باعث پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی ادارے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے کہا کہ اس نے جاسوسی کے خدشات کے باعث ٹیلی کام کمپنی چائنا یونی کام کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ فرم کو 60 دنوں کے اندر امریکہ میں ٹیلی کام خدمات کی فراہمی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں سرمائی اولمپکس : کورونا کیسز کے باعث ایک اور شہر میں خاموش لاک ڈاؤن

ایف سی سی کی چیئروومن جیسیکا روزن ورسل نے ایک بیان میں کہا کہ چینی سرکاری کیریئرز ہمارے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔

چائنا یونیکوم کا کہنا ہے کہ متعلقہ امریکی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کی جاتی رہی ہے۔ ہمارا گزشتہ دو دہائیوں میں اپنے صارفین کے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور حل فراہم کرنے کا ایک اچھا ریکارڈ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top