جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد منظور، یوکرین میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

24 فروری, 2023 13:39

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کی منظوری دی، جس میں روس سے یوکرین میں جنگ ختم کرنے اور اپنی افواج کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے اتحادیوں کی مشاورت سے تیار کردہ قرارداد کو 7 کے مقابلے میں 141 ووٹوں سے منظور کیا گیا، جس میں روس سے یوکرین میں جنگ ختم کرنے اور اپنی افواج کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ووٹنگ کے موقع پر 32 ممبران غیر حاضر رہے۔ قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والے سات ممالک بیلاروس، مالی، نکاراگوا، روس، شام، شمالی کوریا اور اریٹیریا تھے۔

دو روزہ بحث کے دوران 75 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں نے اسمبلی سے خطاب کیا، جس میں بہت سے لوگوں نے اس قرارداد کی حمایت پر زور دیا، جو یوکرین کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتی ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کا ایک بنیادی اصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری پر تشویش، دو ریاستی حل کو نقصان پہنچ رہا ہے : اقوام متحدہ

چین کے نائب اقوام متحدہ کے سفیر ڈائی بنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم روس اور یوکرین کو ایک دوسرے کی طرف بڑھنے، جلد از جلد براہ راست بات چیت دوبارہ شروع کرنے، اپنے جائز خدشات کو مذاکرات میں لانے، قابل عمل آپشنز کا تعین کرنے، اور ایک موقع فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ بحران کا جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ مغرب جنگ نہیں چاہتا تھا اور نہ ہی اس کا انتخاب کرنا چاہتا تھا اور وہ اپنی تمام تر توانائی اور پیسہ اسکولوں کو ٹھیک کرنے، موسمیاتی بحران سے لڑنے یا سماجی انصاف کو مضبوط بنانے پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ تعاون بہت وسیع ہے اور یہ مضبوط ہوتا رہے گا۔ یہ ووٹنگ اس دلیل کی تردید کرتی ہے کہ دنیا کا جنوب، یوکرین کے ساتھ کھڑا نہیں ہے، کیونکہ لاطینی امریکہ، افریقہ، ایشیاء کی نمائندگی کرنے والے بہت سے ممالک نے آج حق میں ووٹ دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top