جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں: حلیم عادل شیخ

27 جون, 2021 12:06

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نہیں، بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بی بی کے شہید ہونے کے بعد بےبی پرچی کے ذریعے اقتدار میں آگیا ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلی اور بلے بیٹھ گئے، ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ چوروں اور لٹیروں کا بجٹ ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہونا جمہوریت کا قتل ہے، سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں، اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کو بھی تقریر نہیں کرنے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، آج سندھ میں جمہوری اقدار کا سوئم ہے، 3 روزقبل جمہوریت کا قتل ہوا، ہم جمہوریت کےقاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top