جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی پی پی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے : بلاول بھٹو

26 جولائی, 2021 10:02

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا۔ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری کہیں گے تو جنگ کے لئے بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top