جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دفاع کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والی فوجی جوانوں پر قوم کو ناز ہے : گورنر پنجاب

16 ستمبر, 2021 11:53

لاہور : چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والی فوجی جوانوں پر قوم کو ناز ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں سات جوانوں کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے۔ ہر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک بھر سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ ملکی دفاع اور امن کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والی فوجی جوانوں پر قوم کو ناز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آج بھی گرم ہواؤں کا راج، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستانی افواج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کیخلاف سب متحد ہیں۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، جو دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top