جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا

07 جون, 2022 14:14

کراچی : دعا منگی کیس میں جیل سے فرار پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم پکڑ میں آگیا۔

کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران دعا منگی کیس میں جیل سے فرار انتہائی مطلوب مرکزی ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او کرم پور کے مطابق لنک روڈ پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اندر سے فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم زوہیب کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی میں پیش کیا جائے گا۔ سٹی کورٹ میں ہڑتال کے باعث کچھ دن پولیس کی تحویل میں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دعا منگی اغواء : اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

ذوہیب قریشی چوری کی گاڑی میں فرار ہو رہا تھا تو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ملزم کے حراست سے فرار ہونے پر پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو اس وقت گرفتار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top