مقبول خبریں
ملک بھر میں موڈرنا ویکسین کے لگنے کا آغاز
کراچی : آج سے ملک بھر میں موڈرنا ویکسین کے لگنے کا آغاز ہوگیا۔
این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین صرف مخصوص ویکسینیشن سینٹرز میں دستیاب ہے۔ ویکسین پنجاب میں 15 جبکہ لاہور میں صرف دو ویکسی نیشن سینٹرز میں لگ رہی ہے۔
پاکستان میں موڈَرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔ سندھ کو ویکسین کی 2 لاکھ ڈوزز موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : موڈرنا ویکسین صرف باہر جانے والوں کو لگائی جائے گی : اسد عمر
بیرون ممالک جانے والے افراد کو فائزر کی جگہ اب موڈَرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ اوجھا کیپمس میں فائزر ویکسین اب صرف دل کے مریضوں اور کینسر کے مریضوں کے لیئے ریزرو کردی گئی ہے۔
بیرون ملک جانے والے افراد کو اسپاٹنک بھی اب سے کچھ دن میں میسر ہوگی۔ ایکسپو سینٹر میں کینسائنو ویکسین دستیاب نہیں، جبکہ اوجھا ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہے۔