جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی برادری کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کرے : جام کمال

05 اگست, 2021 11:53

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر کی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد 12 ہزار سے زیادہ کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑا ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کی خاموشی ہندوستان کو کشمیر پر غیرقانونی قبضے اور مظالم کو جاری رکھنے کا جواز فراہم کررہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top