جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت بوکھلا گئی، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے : رانا ثنا اللہ

17 اپریل, 2021 14:40

لاہور : رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ نااہل ٹولے نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا، اس لیے سندھ میں توجہ دینے کا موقع نہیں ملا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بوکھلا چکی ہے، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے۔ سڑکوں کو بلاک کرنا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مذمت کرتے ہیں۔ سڑکوں کو بلاک کرنے کا طریقہ کس نے شروع کیا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے۔ کس نے پورا پاکستان بند کرانے کی باتیں کی تھیں؟ ہم پیپلز پارٹی کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top