جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

03 جنوری, 2020 13:36

اسلام آباد : حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، جس کے 13 نکاتی ایجنڈے میں آرمی ترمیمی ایکٹ شامل نہیں تھا، تاہم ایکٹ کو سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی ترمیمی بل پر پارلیمانی طریقہ کار لاگو ہونا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے : بلاول بھٹو

وزیرمملکت علی محمد خان کی وقفہ سوالات معطل کرنے کے لیے رولز معطلی کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 پیش کیا۔

وزیر دفاع نے پاکستان ائیر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اور پاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی پیش کیا، جس کے بعد تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا ہے اور اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہی طلب کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور ان بلوں کو آج ہی کمیٹی سے منظور کرایا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی سےمنظوری کے بعد بلوں کو کل قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا جب کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بلوں کو سینیٹ سے بھی منظور کرایا جائے گا۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم پر تمام اپوزیشن پارٹیز نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top