جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پسند کی شادی کا گھر والوں کو پتہ تھا، دعا زہرا کا بیان سامنے آگیا

15 مئی, 2022 18:57

لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کا سنسنی خیز ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ گھر سے بھاگتے ہوئے خط چھوڑا تھا، خط میں سب کچھ لکھا تھا، والدین کو خط کا علم تھا، پسند کی شادی کا گھر والوں کو پتہ تھا۔

دعا زہرا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کررہی ہے، مجھے سندھ پولیس اغوا کرکے کراچی لانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر والے تشدد کر کے شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے : دعا زہرا

دعا نے کہا کہ شوہر ظہیر احمد کے ساتھ خوش ہوں، میرا سسرال بہت اچھا ہے، تنگ نہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top