جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاسی کارکنان کی جذباتیت اور رہنماؤں کی بے ُرخی

06 مارچ, 2023 15:42

سیاسی کارکنان کسی بھی سیاسی پارٹی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتے ہیں کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو سیاسی شخصیت کی اہمیت نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے سیاسی قائدین کارکنان کو شیشے میں اتار کر رکھتے ہیں اور ان کا چائے پانی کا سلسلہ بھی چلاتے رہتے ہیں ۔

 

 

یہ ہی وجہ ہے کہ سیاسی کارکنان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید ہمارے حیثیت بہت زیادہ ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ان کی مجبوری ہے آپ کو عزت دینا ورنہ ان کا بس چلے تو یہ قریب بھی بھٹکنے نہ دیں۔سیاسی کارکنان اپنی پارٹی اور قائد کے حوالے سے بہت زیادہ جذباتی ہوتے ہیں اور یہ ان کے رویے میں اکثر دکھائی دیتا ہے۔

 

یہ پڑھیں  : ہم سب انتہا پسند ہیں 

 

قائد کے حکم پر جان قربان کرنے کے لئے تیار رہنا، منزل نہیں رہنما چاہیئے کی پکار، قائد کا غدار موت کا حقدارکی للکار، الغرض جو بھی ہمارے رہنما کے خلاف زبان کھولتا ہے ، وہ قابل لعنت ٹھہرتا ہے اور یہ ہی فکر سیاسی کارکنان میں پیدا کی جاتی ہے۔ یہ ملک سے زیادہ قائد کے وفادار بنائے جاتےہیں۔

 

قائد کے حکم پر مار دھاڑ ، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ وتے کا بھی سلسلہ چلایاجاتا ہے۔ اس کے علا وہ بھی بہت سے ایسے کارکنان ہوتے  ہیں ، جو سیاسی کارکن اپنے پارٹی قائد کے نظر میں آنے کے لئے کرتے ہیں اور یہ سوچے بنا کہ یہ کام صحیح ہے یا غلط۔

 

Pakistan elections: analysis from the Awami Workers Party – Shiraz Socialist (Second Run)

 

سیاسی جماعت کے کارکنان آج بھی اپنے لیڈر کے لئے جان کی بازی لگاتے ہیں اور ان کے لئے ہر عمل کر گزرتے ہیں ۔ سیاسی میدان میں تو آگے آگے ہوتے ہی ہیں مگر سوشل میڈیا پر بھی اپنے قائدین کے بارے میں بھرپور اور من گھڑت فضائل بیان کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے ۔

 

جھنڈے لگانا، نعرے لگانا،قائد کی گاڑی کو چومنا، پکچر والی ٹی شرٹ پہننا ، پارٹی ترانوں پر ناچنا ، یہ وہ تمام کام ہے جو سیاسی کارکنان بہت دل جمعی کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور اس طرح کی چیزوں میں تو سیاسی کارکنان کا جوش و جذبہ انتہائی زیادہ ہوتا ہے۔

 

یہ پڑھیں : ہم اس دور کے مطمئین منافق ہیں

 

سیاسی کارکنان سمجھتے ہیں کہ سیاست دان ملک و قوم کی خدمت کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اور اگر ملک ترقی کرے گاتو اس کا فائدہ ہمیں بھی ہوگا۔ مگر عام عوام اور سیاسی کارکنان شاید اس بات کو نہیں جانتے ہیں کہ سیاستدانوں کی اکثریت سیاست میں اس لئے ہے کہ اس سیاست سے ان کے مفادات وابستہ ہیں۔

 

سیاست مطلب ایم این اے یا ایم پی اے اور پھر حکومت یا پھر اپوزیشن ، ان کی سیاست کا مطلب طاقت کا حصول ، اور طاقت حاصل کرنے کی وجہ اپنے معاملات کاروبار اور دولت کو بڑھانااوراس طاقت کو حاصل کرنے کے بعد اپنے کاروبار کو کسی نہ کسی طرح وسعت دینا شامل ہے۔

 

A look back at major political happenings in Pakistan in 2020

 

یہ سیاست بڑی عجیب چیز ہے اور پاکستان میں یہ بڑی عجیب و غریب و غلیظ چیز ہے۔ اربوں روپے کی جائیداد کے مالکوں کو نوکری پیشہ دھاڑی دار لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

یہ غریب لوگ ان کی مہم چلاتے ہیں، ان کے لئے کٹ مرنے کے لئے تیار رہتے ہیں، ان کے نام کے نعرے لگاتے ہیں، ان کی الیکشن مہم کے لئے دن رات ایک کردیتے ہیں، سوشل میڈیا پر دوسرے سیاست دانوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، کُھل کر مخالفوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

 

کیونکہ یہ محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ یہ دوطرفہ محبت ہے مگر ایسا نہیں ہے بلکہ یہ یکطرفہ محبت ہے اور ایسی محبت ہے جس میں کبھی نہ  کبھی دھوکا ملنا ہی ملنا ہے۔

 

یہ پڑھیں : اپنی مرضی کی زندگی یا پھر مجبوری

 

 

تمام سیاسی کارکنان سے سوال ہے کہ کیااپ اپنے قائد سے با آسانی مل سکتے ہیں؟ کسی دن آپ ان کے محل کے باہر جاکر بولے کہ ہمیں ان سے ملنا ہے یا پھر مہینوں کی کوشش کرلجئیے اور پھر دیکھئے کہ آپ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ جن کے لئے آپ لڑنے مرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں ان کے پاس آپ کے لئے چند منٹس بھی نہیں ہے۔

 

یہ ہی نہیں بلکہ ان کے پاس آپ کے لئے کوئی پالیسی بھی نہیں۔ بس جھوٹے دلاسوں اوروعدوں میں الجھ کرٓ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالتے ہیں اور اپنے قیمی وقت کو برباد کرتے ہیں ۔ سیاسی کارکنان ہوشیار رہیں اور بے قوف نہ بنے بلکہ اپنے دماغ کو کھولے اور کسی ایسے قائد کے لئے اپنے جان کو خطرے میں نہ ڈالے جو خود بزدل ہو۔

 

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔



[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top