جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کی یومیہ شرح 2 لاکھ سے 95 ہزار ہوگئی

15 اکتوبر, 2021 13:29

پشاور : خیبر پختونخوا میں سرکاری دستاویزات کے مطابق کورونا ویکسینیشن کی یومیہ شرح 2 لاکھ افراد سے کم ہو کر 95 ہزار ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ کہیں اسٹاف کی کمی تو کہیں ایل ایچ ڈبلیوز کا احتجاج ویکسینیشن کے عمل میں رکاوٹ ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق کورونا ویکسینیشن کی یومیہ شرح 2 لاکھ افراد سے کم ہو کر 95 ہزار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : 6 کروڑ افراد کو ویکسین لگ چکی، عمر کی حد 12 سال تک لے گئے : ڈاکٹر فیصل

کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر محکموں کے تعاون سے نئی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں منظم نظام کے تحت ویکسینیشن کرائی جائے۔ یومیہ 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی، اب کم ہو کر 95 ہزار کیوں ہوئی؟ ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top