جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے: فیصل جاوید

08 اپریل, 2022 13:47

اسلام آباد: فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، اپوزیشن کو لگ رہاہے وہ جیت چکے ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے، ڈٹ کر ساتھ دیں گے: عثمان بزدار

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا، قوم نے فیصلہ کرلیا، کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top