جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دہشت گرد مودی، بھارتی کسانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہا ہے : گورنر پنجاب

04 فروری, 2021 13:00

لاہور : چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مودی بھارتی کسانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی میڈیا پر بھارتی کسانوں کیخلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی۔ ویڈیو میں بھارتی رپورٹر نے بھارت میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا پول کھول دیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت میں حقوق کی بات کرنا جرم بن چکا ہے۔ دہشت گرد مودی بھارتی کسانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کسانوں کا 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ مودی کسانوں کی آواز دبانے کیلئے بھارت کے اندر بھی کشمیر جیسا کرفیو لگارہا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں بدترین ظلم کی انتہاء ہو رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مخالفین کے ٹویٹر اکائونٹس بند اور میڈیا پر پابندیاں بھارت کا اصل چہرہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top