جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توقع ہے طالبان عالمی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق پر کار بند رہینگے: فواد چودھری

17 اگست, 2021 17:10

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے طالبان عالمی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق پر کار بند رہیں گے، اشرف غنی کو بھی بار بار مشورہ دیا آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طیب اردوان سے تفصیلی بات ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی امریکی ہم منصب سے بات ہوئی، ہمیں توقع ہے طالبان عالمی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق پر کار بند رہیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو بھی بار بار مشورہ دیا آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکتے، افغانستان کی صورت حال پر خطے اور دنیا بھر کے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے الیکشن میں ’’ایک قوم ایک نصاف‘‘کی بات کی تھی، پہلی بار مدارس میں بھی جدید نصاب پڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے آٹھویں، نویں، دسویں جماعتوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے پر زور دیا، اگر آئندہ الیکشن کو بامعنی بنانا ہے تو ای وی ایم کا کردار بنیا دی ہوگا، اگلے 15 روز میں ای وی ایم پر فیصلہ کن اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیرِ خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں کھیلوں کے معیار کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، فہمیدہ مرزا کو اسپورٹس پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کا اختیار دے دیا ہے، اسپورٹس کا مکمل انفراسٹرکچر تبدیل کیا جائے جلد مثبت نتائج آئیں گے، کھیلوں کی ایسو سی ایشن کا نظام دھاندلی زدہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا وی آئی پی سیکیورٹی پر 94 کروڑ سے زائد خرچ ہورہا ہے، سابق وزرائے اعلیٰ وزرا اور بیورو کریٹس پر 105 ملین سے زائد خرچ ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top