مقبول خبریں
موٹروے پر گاڑیوں کے ٹائرز پنکچرز کرنے والے ٹائرز شاپ کا عملہ پکڑا گیا
لاہور : موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے ٹائرز کاٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کھڑی گاڑیوں کے ٹائرز پنکچرز کرنے والے ٹائرز شاپ کے عملے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ننکانہ سروس ایریا ٹائرز شاپ کا عملہ جان بوجھ کر ٹائرز خراب کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : رینجرز، پولیس کی کارروائی، خیالو ڈکیت گروپ کے دو ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے
مسافروں کی شکایت پر موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ٹائرز شاپ کے عملے سے کٹرز برآمد کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔