جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ کا حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

24 مارچ, 2021 10:18

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی سندھ کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں ہوئے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے اے آئی جی لیگل پیش ہوئے ہیں۔

جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ اے آئی جی لیگل کو آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر دستخط کرنے کی بھی اجازت ہے؟

یہ بھی پڑھیں : کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا، سندھ ہائیکورٹ

اے آئی جی لیگل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاپتہ شہری ریاست اللہ مختلف کیسز میں مفرور ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان کو تلاش کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے شہری ریاست اللہ کو تلاش کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار تشویش کیا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے تازہ رپورٹ اور آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ سندھ اور دیگر سے 21 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top