جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محکمہ تعلیم سندھ کا گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت

12 مئی, 2022 11:11

کراچی : گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے لیئے محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایات جاری کردیں۔

سندھ بھر میں اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے بچوں کو چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 مئی سانحہ، 15 سال گزرنے کے باوجود کراچی آج بھی انصاف کا منتظر ہے

محکمہ تعلیم کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا، چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یکم اگست سے نیاء تعلیمی سال شروع ہوگا۔ موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top