جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں کاروبار پر ایک دن کی لازمی بندش ختم کرنے کا اعلان

16 اکتوبر, 2021 09:09

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہفتے میں کاروبار پر ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی ہے۔

این سی او سی کے احکامات پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی گئی ہے۔ کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کی یومیہ شرح 2 لاکھ سے 95 ہزار ہوگئی

اِن ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد 300 ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کرسکیں گےْ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سینما ہال رات ایک بجے تک کھلے رہینگے، صرف ویکسینیٹڈ افراد داخل ہوسکیں گے۔ ریسٹورنٹ میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top