جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف صاحب، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا آپ نے پیسہ بنایا: شہباز گل

18 اپریل, 2021 14:04

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سمجھ رہی ہے کہ شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا، مریم اورنگزیب کی تشویش پر عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ہم کسی طور پر عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے پر یقین نہیں کرتے۔ ضمانت سے متعلق 2 ججوں کے فیصلے عوام کے سامنے آئے، مریم اورنگزیب کی تشویش پر عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصلہ جج صاحبان نے نہیں نائب قاصد نے سنایا تھا، مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو پتا ہے کہ نائب قاصد نے یہ فیصلہ سنایا۔ مسلم لیگ ن سمجھ رہی ہے کہ شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا، 1990 میں شہبازشریف کے پاس صرف 21 لاکھ روپے تھے، شہباز شریف کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری نہیں ہے، شہباز شریف کے پاس میاں بیوی بچوں سمیت والی ڈگری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ 1998 میں ان کے اثاثے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے ہوگئے، 2008 سے 2018 تک ان کے اثاثے بڑھ کر 73 ہزار 280 لاکھ روپے ہوگئے، یہ مالیت7.3ارب ہے جو 10 سال میں بنائے گئے۔ 2.2 ارب میں سے 1.6 ارب فراڈ، فیک ٹی ٹی کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا آپ نے پیسہ بنایا، ٹی ٹی ابا جی کے نہیں، بیٹے کے اکاؤنٹ میں آتی تھی، افسوس ہوتا ہے یہ لوگ خواتین کو بھی کرائم کیلئے استعمال کرتے ہیں، اس میں نصرت شہباز اور رابعہ عمران کا بھی نام آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top