جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عثمان بزدار سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

05 اپریل, 2021 13:39

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنے کا پراپیگنڈا شکست خوردہ عناصر پھیلا رہے ہیں، تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں عوام نے فیصلہ کن برتری سے نوازا تھا۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی : شاہ محمود قریشی

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو با اختیار کررہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے۔ کابینہ اجلاس بھی ملتان میں ہوگا، صوبائی وزراء بھی ایک، ایک روز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بروقت ایکشن کر کے پراپیگنڈے اورافواہوں کا خاتمہ کردیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے لوگوں کے محرومیوں کے ازالے کا دور شروع ہوچکا ہے۔ کسی کو جنوبی پنجاب کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top