جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب کے چھ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل

14 اکتوبر, 2022 11:55

لاہور : چھ حلقوں میں سے فیصل آباد، ننکانہ، ملتان میں قومی کے تین 16 اکتوبر اور شیخوپورہ، خانیوال اور بہاولنگر کے تین صوبائی حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق آئی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ ان چھ حلقوں میں ایک ہزار 434 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر پولیس کے 23 ہزار اہلکار و افسران سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دو حصوں میں بلدیاتی انتخابات قبول نہیں، کراچی کو تقسیم نہ کریں : حافظ نعیم الرحمن

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت ہر خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی موجود رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سینٹرل پولیس آفس میں اسپیشل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

آئی جی نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی اہلکار تعینات ہوں گی۔ پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top