جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ثنا اللہ عباسی خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس تعینات

01 جنوری, 2020 18:39

پشاور: حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ثنا اللہ عباسی کو خیبر پختونخوا کا انسپیکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) مقرر کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلے کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ پولیس سروس گریڈ 21 کے ثنا اللہ عباسی آئی جی گلگت بلتستان تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بی ایس 21 کے افسر آف پولیس سروس ثنا اللہ عباسی کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈیژون کے تحت گلگت بلتستان میں بطور آئی جی فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم ان کا فوری طور پر تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری سیدہ شفق ہاشمی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلے کا اطلاق فوری بنیاد پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ سابق آئی جی پی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیاحت فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کا بی آر ٹی بس ٹرمنل کا پہلا دورہ

ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے ماڈل پر گلگت بلتستان میں ’سیاحت پولیس ڈویژن‘ بنایا کیا جائے گا، جس میں ایک آئی جی، ایک ایس ایس پی، 75 سب انسپکٹرز، 105 ہیڈ کانسٹیبل، 315 مرد کانسٹیبلز، 70 خاتون کانسٹیبلز اور 70 آفیشل اسٹاف سمیت 600 سے زائد عملہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 9 فروری کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد صوبے کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین خان محسود کا تبادلہ بھی کردیا تھا اور محمد نعیم خان کو خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی تعینات کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل محمد نعیم خان پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر اور آئی جی آزاد کشمیر تعینات تھے جبکہ ان کی جگہ صلاح الدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top