جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی جنگی تیاریاں مکمل، کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے : یوکرین

19 جنوری, 2022 15:32

کیف : یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ روس سرحد کے قریب جنگی تیاریاں کر رہا ہے، کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے تازہ ترین انٹیلی جنس جائزے کے مطابق روس نے حملے کے لیئے اپنی افواج کی تیاری تقریباً مکمل کر لی ہے، جس سے خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ماسکو کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

حکام نے اس صورتحال کو "مشکل” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یورپی یونین اور نیٹو کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس کے اقدامات کا مقصد "امریکہ کی صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کا حملہ، ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کا مالویئر پھیل گیا

یوکرائنی ملٹری انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ روس نے اپنے وسطی اور مشرقی علاقوں سے اپنی مغربی سرحد پر فوجیوں کو مستقل بنیادوں پر تعینات کر دیا ہے۔ دسمبر کے آخر اور جنوری میں، روس گولہ بارود کے ذخیرے، فیلڈ اسپتال اور سیکورٹی سروسز اور میزائلوں کو سرحد کی طرف منتقل کر رہا ہے، جو جارحانہ کارروائیوں کی تیاری کی تصدیق کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب اضافی ریڈیو اور سیٹلائٹ ٹریفک یونٹ بھی تعینات کیے گئے ہیں اور سرحد کے ساتھ جاسوسی کی پروازیں پچھلے سال اس وقت سے تین گنا بڑھ گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top