جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم برابر پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں: مریم نواز

26 مارچ, 2023 17:17

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے ترازو کے پلڑے برابر کرو پھر الیکشن کراؤ، ہم الیکشن میں جانے سے نہیں ڈرتے، الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری والدہ کے الیکشن میں آپ سب نے میرا ساتھ دیا، دھاندلی کو روکا، بہت جذبے کے ساتھ آپ لوگوں نے مشکل وقت گزارا، نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، ایک بدنام زمانہ اقامہ کیس تھا، نواز شریف عدالتی فیصلوں کیلئے جی ٹی روڈ پر نکلے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وکلا کے ونگ کو مضبوط کرینگے اور وہ جگہ دینگے جس کے حقدار ہیں، رانا ثنا اللہ نے تنظیم سازی کو جس طرح سنبھالا انکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آپ اس وقت ملک کے حالات کو جانتے ہیں، ہم آپ کے ہاتھ مضبوط کرینگے تاکہ آپ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، الیکشن میں تاخیر ہورہی ہے اس لیے وکلا سے ملنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست تقرریوں کے ارد گرد گھومتی ہے، ایک شخص نے پاکستان کے قانون کو پاؤں کے نیچے روندا، وہ شخص گھر میں چھپا رہا ، کبھی پلاسٹر تو کبھی جان کا خطرہ بنایا، وہ شخص جب بھی عدالت گیا تو جتھے لے کر گیا، آپ نے کب دیکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کو ایسی سہولت حاصل ہو، نواز شریف کے مقابلے میں تو ابھی تک کسی نے انکی انگلی تک نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، نواز شریف نے "ووٹ کو عزت دو”کا بیانیہ دیا، پہلے ترازو کے پلڑے برابر کرو پھر الیکشن کراؤ، ہم الیکشن میں جانے سے نہیں ڈرتے، الیکشن سے وہ ڈرتے ہیں جو سلیکٹ ہوکرآتے ہیں، ہم الیکٹ ہو کر آئے، الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہر 5سال کے بعد الیکشن ہونے چاہئیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر پانامہ، ڈاکے، چوری کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے ارد گرد گھومتی ہے، بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے کیے گئے، جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں بیگمات کے کہنے پر عدالت کے فیصلے ہوتے تھے، یہ شخص جب بھی عدالت گیا اپنے ساتھ جتھے لے کر حملہ آور ہوا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ آپ کیوں چھپے ہیں، آپ کا دامن داغدار نہیں تو جاکر جواب دیں، سپریم کورٹ نے قرار دیا عمران خان نے آئین توڑا مگر بغیر سزا گھر جانے دیا گیا، کیوں عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک ہوتا ہے، ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، ہم نے سرنڈر کیا، جھوٹی سزائیں بھگتیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top