جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

22 اپریل, 2021 10:26

کوئٹہ : سیرینا ہوٹل کا زخمی سیکیورٹی گارڈ نصیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔

بلوچستان اسمبلی کے قریب واقع سیرینا ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ گزشتہ رات ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار، ہوٹل کے 2 سیکورٹی گارڈز، ڈپٹی منیجر اور 1 طالب علم شامل ہے۔ دھماکہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ دہشت گرد سخت سیکورٹی کے باعث ہوٹل میں داخل نہ ہوسکا اور اس نے دھماکے کے لیئے پارکنگ کی جگہ کا ہی انتخاب کرلیا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 50 سے زائد کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ بارودی مواد میں بال بیرنگ، انتہائی حساس بارودی مواد سی فور اور آتش گیر کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سلینڈر دھماکہ، خاتون سمیت دو بچے جاں بحق

دھماکے میں زخمی ہونے والے اسپتال میں زیر علاج ہے، جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں نیب لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر راجا طاہر بھی شامل ہیں۔ راجا طاہر کو آنکھ میں چوٹ لگنے کے باعث ہیلپر آئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہوٹل میں اس وقت چھ غیر ملکی بھی مقیم تھے، جن میں دو چینی سفیر اور چار شہری شامل ہیں۔ دھماکے میں تمام غیر ملکی مہمان محفوظ رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ بم دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے۔ دھماکے میں پڑوسی ملک ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سفیر خیریت سے ہیں۔ دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔ تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top