جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1800 روپے فی من کرنے کا اعلان

13 فروری, 2021 12:02

لاہور : عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1800 روپے فی من کی جا رہی ہے۔

سینئر  وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم و آٹے کی نئی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ عمران خان کا ویژن کسانوں کو گندم کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا گندم کی خریداری کے انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کسانوں کیلئے خوش آئند ہوگا۔ گندم کی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1800 روپے فی من کی جا رہی ہے۔ قیمت میں اضافے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ صلاح مشورہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت بڑھنے سے کسانوں کو اُن کی فصل کا اچھا معاوضہ مل سکے گا۔ محکمہ خوراک آئندہ سال فلور ملز کے اشتراک سے مربوط پالیسی تشکیل دے گا۔ مارکیٹ میں گندم و آٹے کی وافر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top