جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی والے ورغلاتے ہیں کہ سندھ حکومت کی بات نہ مانیں : مرتضیٰ وہاب

03 اگست, 2021 15:50

کراچی : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، پی ٹی آئی والے ورغلاتے ہیں کہ سندھ حکومت کی بات نہ مانیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔ اگر ہم سب ماسک پہنیں گے تو بھارتی وائرس پر قابو پاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ اب 11 مختلف مقامات پر 24 گھنٹے ویکسین لگ رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ احتیاط کریں خود کو اور اپنی فیملی کو بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی دن 10 لاکھ ویکسینیشن، تمام اکائیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کی گئی۔ پی ٹی آئی والے نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے ورغلاتے ہیں کہ سندھ حکومت کی بات نہ مانیں۔ اس مشکل وقت میں ہمیں متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں مل کر بھارتی وائرس کو پھیلنے سے روکنا پڑے گا۔ وائرس پر جلد قابو پا کر کاروبار کھولنے کی طرف جائیں گے۔ کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے سہولت دی جائے گی۔ ہمیں قومی بیانیہ دینے کی ضرورت ہے، شہریوں کو قائل کرنا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مزید موبائل یونٹس کو فعال کیا جائے۔ سندھ کے دیگر اضلاع سے موبائل یونٹس کراچی منگوائے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top