جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کراچی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی احتجاج کا اعلان

03 جون, 2022 09:26

کراچی : تحریک انصاف کراچی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پرامن عوامی احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے عوامی احتجاج آج شام کو کیا جائے گا، جس کے لیئے شہریوں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم سبسڈی صرف غریب عوام کو حاصل ہوگی : ترجمان پنجاب حکومت

پارٹی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔ آئی ایم ایف کے حکم پر پیٹرول پر عمران حکومت کی سبسڈی چھین لی گئی ہے۔

میر جعفر میر صادق نے ملک میں مہنگائی سے عوام کا قتل عام کیا ہے۔ اپنی عیاشیوں میں مست مگن امپورٹڈ سرکار نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top