جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا: اویس قادر شاہ

03 اپریل, 2021 14:33

کراچی: اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر بنی حکومت آخر کب تک عوام کو جھوٹی لوریاں سناتی رہے گی، پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا، جب بسیں ہی نہیں آئی تو گرین لائن پروجیکٹ اگست میں کیسے مکمل ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے: اسد عمر

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سرکولر ریلوے میں جان بوجھ کر وفاق تاخیر کررہا ہے، وفاقی حکومت نے3 سالوں میں کراچی کو ایک ٹکا بھی نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بیان بازی اور خالی اعلانات کرنے سے ہٹ کر بھی کوئی کام کرے، جھوٹ پر بنی حکومت آخر کب تک عوام کو جھوٹی لوریاں سناتی رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top