مقبول خبریں
تبدیلی سرکار نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا
اسلام آباد: تبدیلی سرکار نے عید الاضحی سے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی : شہباز شریف
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اوراضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی ۔
وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 15, 2021
خیال رہے اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے فی لیٹراور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔