جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم رونگ نمبر، انکی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید آئٹم نمبر ہیں: نفیسہ شاہ

12 اکتوبر, 2020 16:38

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو رونگ نمبر، وفاقی کابینہ کو دو نمبر اور شیخ رشید کو آئٹم نمبر قرار دیدیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کباڑیہ کی دکان سمجھتے ہوئے نہ صرف قومی اداروں کی لوٹ سیل لگادی بلکہ سقوط کشمیر بھی کردیا۔

اسلام آباد مساوات بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم رونگ نمبر، انکی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید آئٹم نمبر ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کو کباڑیہ کی دکان سمجھ کر قومی اثاثوں کی لوٹ سیل لگادی گئی ہے، سقوط کشمیر کے بعد روز ویلیٹ، پی آئی اے اور سٹیل ملز کو تباہ کردیا گیا، وزیر ہوا بازی نے قومی ادارے کو اپنی تقریر کے ذریعے نقصان پہنچایا، اصل غداری یہ ہے۔

پی ڈی ایم کے بارے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ 11 جماعتی سیاسی اتحاد میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر فیصلے متفقہ ہورہے ہیں، حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ احتجاجی تحریک میں رخنہ اندازی سے گریز کرے، اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن ہیں۔

انہوں نے مولانا ڈاکٹر عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے حالیہ صورتحال کو بین الاقوامی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

ایک سوال پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کررہے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top