جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز گل سندھ حکومت پر بات کرکے وفاق کی نااہلی کو نہیں چھپا سکتے : ناصر شاہ

22 جون, 2021 13:20

کراچی : ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی یہ ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں کامیاب کیا، سندھ حکومت کی ناکامی کی بات کرکے گل وفاق کی نااہلی اور ناکامی کو نہیں چھپا سکتے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں حیران ہوں شہباز گل جیسے فارغ لوگ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو گالیاں دیتے ہیں۔ گورنر صاحب خود تو نانگا پربت گھوم رہے ہیں اور گورنر ہاؤس زہریلے نانگوں کے حوالے کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء سندھ میں زہر آلود زبان استعمال کر رہے ہیں؛ تو یہ کیوں پیچھے رہیں۔ ٓج گل نے کون سی کام کی بات کی ہے سوائے زبان درازی کے۔ گل کی پریس کانفرنس سے چینلز کا ایئر ٹائم خراب ہوا ہے، وفاق اس کی ادائیگی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ گل کی بداخلاقی کی وجہ سے جہاں بھی انہوں نے بات کی وہاں ان کا بائیکاٹ ہوا۔ امریکا، پنجاب اور اسلام آباد کے صحافیوں نے گل کو مسترد کیا ہے، تب ہی سندھ آنا شروع کیا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت زیادہ تر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے ٹیکس کی وصولیوں میں ناکامی کی صورت میں تمام صوبوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے کوئی شعبہ چاہے وہ زراعت ہو صنعت ہو تباہ کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سب کو پتہ ہے سندھ کو جب وفاق سے پیسہ ملتا تھا تو وہ کہاں خرچ ہوتا تھا : شہباز گل

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی یہ کارکردگی ہے کہ صوبے کی عوام نے ضمنی انتخابات میں کامیاب کیا۔ عوام نے ان کو ان کی اپنی نشتوں سے ہرا کر مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت کے بجائے مخالفین کو نشانہ بنانے میں وقت ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے، جس کے اندر سے ٹوٹ پھوٹ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آئینگے گل جیسے لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف گل بات کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ میں انتشار پھلانے کے لئے خان صاحب نے آپ کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ سندھ حکومت کی ناکامی کی بات کرکے گل وفاق کی نااہلی اور ناکامی کو نہیں چھپا سکتے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ گل صاحب ٹیکسز کے ماہر ہیں تو جاکر وفاقی حکومت کو سبق پڑھائیں جو مکمل طور پر ناکام ہے۔ حکومت سندھ نے ہر شعبے کیلئے بہتر انداز میں فنڈز مختص کیے ہیں۔ سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کام کرنا جانتی ہے اور کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top