جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے: خرم شیر زمان

31 جولائی, 2021 13:48

کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، سندھ حکومت صحت اور تعلیم کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کرپشن کیسز کا سامنا ہے، سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن سینٹر نہ بنائے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے: حلیم عادل شیخ

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کثیر مقدار میں ویکسین سندھ کو فراہم کی، سندھ میں لاک ڈاؤن سےعوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، سندھ حکومت صحت اور تعلیم کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top