مقبول خبریں
وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرعالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان مذاکرات کے لیئے تیار ہے، بھارت نہیں : قریشی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرغور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔