جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا کام کرنے نہیں دے رہا : وزیر اعظم عمران خان

28 دسمبر, 2019 16:02

پشاور : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا کام کرنے نہیں دے رہا ہے۔ ہر جگہ اسٹیٹس کو مخالفت کررہا ہے۔ جب بھی ہم اصلاحات لاتے ہیں تو مخالفت ہوتی ہے۔

پشاور میں خیبر میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کوالٹی کی زیادہ ضرورت ہے۔ ہم باہر کے ممالک کی طرح پاکستان کے اسپتالوں میں ریفارمز کرتے ہیں تو مافیا ہمارے کام میں رکاوٹ ڈالنے لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیا کہتا ہے کہ ہم اسپتالوں کو پرائیوٹائز کررہے ہیں۔ پاکستان میں سرکاری اسپتالوں میں کوالٹی علاج نہیں مل سکتا، سسٹم بیورو کریٹک کنٹرول میں آگیا ہے، انہیں پتہ ہی نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسپتال پرائیوٹ کا مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا کام کرنے نہیں دے رہا ہے۔ ہر جگہ اسٹیٹس کو مخالفت کررہا ہے۔ جب بھی ہم اصلاحات لاتے ہیں تو مخالفت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماضی میں قبائلی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا : وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری گورنمنٹ پانچ سال پورے کرنے نہیں کام کرنے آئی ہے۔ تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا ہے۔ اگر ہم نئی ریفارمنز نہیں لائیں گے تو پیچھے رہ جائیں۔ جو ملک پاکستان سے پیچھے تھے، وہ آگے نکل گئے۔ بنگلہ دیش بھی آگے چلا گیا ہے۔ اسٹیسٹس کو نے سسٹم خراب کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملائیشیاء اور ترکی نے ریفارمنز کرکے ملک ٹھیک کرلیا۔ احتساب کرنے جائیں تو مزاحمت آتی ہے تو حکومت کمزور پڑ جاتی ہے کہ چلی نہیں جائے، ہماری حکومت ہر صورت ریفارمز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہندوستان کا بیانیہ پاکستان پر حاوی ہوتا ہے۔ انڈیا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مودی حکومت نازی طرز پر قانون لا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ کشمیر پر رائے عامہ بنائیں۔ بھارت کے شہری قانون پر ہندو، سکھ اور عیسائی سب کھڑے ہوگئے ہیں، جس کا مقصد مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا۔ آپ لوگ اسے بھی دنیا میں اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں مظاہرے شروع ہوچکے، کشمیر سے کرفیو اٹھانے پر ری ایکشن آئے گا، ہمیں خوف ہے کہ اس سے نظر ہٹانے کے لیئے وہ آزاد کشمیر میں کوئی ایڈوانچر کرسکتا ہے۔ اس لیئے آپ کو ابھی سے کچھ کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیئے پاکستان میں راستے ہموار کررہے ہیں۔ مجھے اقتدار سے آنے سے پہلے آنے تک نہیں پتہ تھا کہ پاکستان میں قدرتی کتنے وسائل ہیں۔ اس ملک کا مستقبل روشن ہے۔ 2019 مشکل سال تھا، بہت سارے مسائل تھے۔ روپیہ بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں اعتماد ہے۔ 2020 میں صورتحال بہتر ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top