جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر

28 جون, 2021 16:30

اسلام آباد: ٹاک ٹاکرز ویوز لینے کیلئے خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بناتے ہیں، اسلحہ اور منشیات کی تشہیر کرتے ہیں، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کی جانب سے حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے خطرناک اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top