جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی اسمگل کرنے والا افغان شہری گرفتار

10 نومبر, 2022 12:49

پشاور : پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے گزشتہ شب سرکلر روڈ سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے انار الدین ولد فخر الدین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا اور چھ لاکھ سعودی ریال برآمد کئے گئے ہیں۔ برآمد سونا اور کرنسی کی مالیت 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، جسے  ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ رقم اور سونے کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی عبدالسلام نے کہا کہ غیر ملکی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی بذات خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ملزم کا دہشتگردانہ تنظیموں سے تعلق بارے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے متعلق بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top