جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر پرویز الہٰی لبیک کہیں گے : فیاض چوہان

15 دسمبر, 2022 10:13

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ سترہ تاریخ کو عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے۔ سترہ تاریخ کو عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔ تمام پارلیمنٹیرینز عمران خان کے احکامات کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 17 دسمبر کو دواسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دوں گا: عمران خان

انہوں نے کہا کہ اس فسطائی حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ ہمارے دور میں صرف 5 فیصد تھا۔ ہمارے دور حکومت میں جی ڈی پی 6 فیصد تھا، جو کہ 0.5 فیصد ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات اس کرپٹ مافیا سے نجات کا واحد راستہ ہے۔ ملک کی بقاء اسی میں ہے کہ فری اور فوری الیکشنز کروائے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top